جڑانوالہ (آن لائن)کچھوے ‘جوناتھن’ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ (جی ڈبلیو آر) نے زمین پر سب سے قدیم زندہ جانور کا خطاب دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، اس سے پہلے سب سے پرانا چیلونین توئی ملیلا نام کا کچھوا تھا،جو تقریباً 188 سال تک زندہ رہا۔ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ نے کچھوے کی تصویر شائع کی جو وائرل ہوگئی۔ جوناتھن نامی کچھوا بحر اوقیانوس میں ایک برطانوی سمندر پار علاقے سینٹ ہیلینا میں رہتا ہے۔جوناتھن نامی اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں