جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں 15 ماہ بعد پولیو کا پہلاکیس رپورٹ ، وزیراعظم شہبازشریف نے ہنگامی قدم اٹھا لیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی، آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔اس صورتحال کی پیش نظر وزیراعظم نے پولیو خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات بھی

جاری کی ہیں۔دوسری جانب پیر کے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بیان کے مطابق پاکستان میں 15 ماہ بعد پولیو کا اپہلا کیس درج کیا گیا ہیپولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2020 میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو کیس آیا اس علاقے کو نگرانی میں لے کر مہم چلائی جائے گی۔اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے دور ے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم نے پولیو کے تدارک کے لیے پلان بنایا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پلان رکھیں گے، پولیو وائرس کے تدارک کے پوری قوت سے کام کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی جتنی تشہیر کی گئی اعداد و شمار ویسے نہیں، صحت کارڈ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کو صرف منظم کرتی ہے، اس پر ایسا کوئی فوری اقدام نہیں کریں گے جس سے علاج معالجہ بند ہو جائے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار اکھٹے کررہے ہیں صحت کارڈ کی تشہیر اور عوام پر کتنی رقم خرچ ہوئی، یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ اتنی رقم سے کتنے عوام کو فائدہ ہوا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز قانون پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، ایم ٹی آئی قانون نظرثانی کے بعد وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، اپنے دورے میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا ہے اور ینگ ڈاکٹرز کے وفود نے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ دوائیں تین سے چارسو فیصد مہنگی ہوگئی، کوشش ہوگی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…