پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

خفیہ اداروں نے غیر ملکی مراسلے کی تحقیق کی سازش کے ثبوت نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی تھی ، کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی

زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا38واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف امجد خان نیازی ، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم ، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر اور سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میںوفاقی وزراء خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور حنا ربانی کھر کے علاوہ سینئرسول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کوموصول ہونیوالی ٹیلی گرام کے مندرجات کا جائزہ لیا ۔سابق پاکستانی سفیراسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔قومی سلامتی کمیٹی نے کمیونیکیشن کے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی ۔ ایجنسیوں کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ میں ایک بار پھر بتایا گیا کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔ٹیلی گرام کی کمیونیکیشن ، مندرجات اور مواد کے جائزے کے بعد قومی سلامتی نے قرار دیا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…