پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے کیسے امریکی سازش کوکامیاب بنایا، وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا حیران کن دعویٰ

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امورفیصل سبزواری نے کہاہے کہ عمران خان نے خود اسمبلی توڑ کر امریکی سازش کو کامیاب بنایا، ہمیں کسی امریکی سفیر نے نہیں کہا کہ ہم سازش کر رہے ہیں، آپ عمران خان کے خلاف ووٹ دیں۔ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے

رکن و وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے خصوصی گفتگو کے دوران سابقہ حکمران جماعت پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے سندھ میں کام نہ کرسکے، ملک کا وزیر اعظم اور صدر مملکت سمیت پوری وفاقی کابینہ ہونے کے باوجود اگر عمران خان شہر کے لئے کچھ نہ کر پائے تو اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا تو نہیں معلوم لیکن امپورٹڈ قیادت شہر کے مسائل حل نہیں کرسکتی، شہر کے مقامی لوگ ہی مقامی لوگوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آئین توڑا تھا، اس لئے رات بارہ بجے عدالت کی بتی جلی، ہمارے بد ترین مخالف بھی کہہ رہے ہیں کہ اس پورے سیاسی عمل میں سب سے زیادہ بردباری کا مظاہرہ ایم کیو ایم نے کیا، ہمیں اس شہر میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کی ہے، 30 برسوں بعد بیلنس شیٹ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ غلطیوں کو محاسبہ کیا جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل سبزواری نے کہاکہ ویگو چھوڑیں ان میں سے بہت سارے لوگ ویسپا کی بھی مار نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…