خود انتخابات کا اعلان کر دو ورنہ ہم اعلان کرا کے رہیں گے،فوادچوہدری

22  اپریل‬‮  2022

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اطلاعات و تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا جادو سر چڑھ کو بول رہاہے ،ہم متنبہ کرتے ہیں خود انتخابات کا اعلان کر دو ورنہ ہم اعلان کرا کے رہیں گے ۔ مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

فواد چوہدری نے کہا کہ قائد اعظم نے 23مارچ 1940ء کو آزادی کا جوسفر شروع کیا تھا ،آج یہ اعزاز آپ کو عمران خان کو اور پی ٹی آئی کو حاصل ہو رہا ہے کہ قائد اعظم کی آزادی کی تحریک حقیقی آزادی میں بدلنے کا جو کام ہے وہ آپ نے سنبھالا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادیاں مانگی نہیں جاتیں ،یہ بھکاریوں کو نہیں ملتیں،یہ چھیننی پڑتی ہیں، ہم یہ آزادی چھین کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت تھی تو پاکستان ایک سمت میں چل رہا تھا ہم اپنے فیصلے خود کر رہے تھے آج پاکستان کے فیصلے واشنگٹن میں ہو رہے ہیں کیا آپ کو یہ منظور ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ طارق فاطمی کو وزارت خارجہ پر بٹھا دیا گیا لیکن اسے کان سے پکڑ کر نکالنا پڑا ، خواجہ آصف جو کہتاہے کہ 1965ار1971ء کی جنگ میں پاکستان کو شکست ہوئی اسے وزیر دفاع لگا دیا ہے ، پاکستان میں پہلی بار کابینہ میرٹ پر بنی ہے اور جو جس جرم میںایکسپرٹ تھا اسے اسی محکمے کا وزیر لگا دیا ہے ، آج مجرموں پرمبنی کابینہ ہے ،پاکستان کے دشمنوں پر مشتمل کابینہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی قیادت میں جوسفر شروع کیا وہ سفر اب رکے گا نہیں،متنبہ کرتے ہیں خود انتخابات کا اعلان کر دو ورنہ ہم اعلان کرا کے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…