اسلام آباد (آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما نے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو گاڑی کا جواب دو، بی ایم ڈبلیو گاڑی توشہ خانہ سے معمولی قیمت پر لے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ پر نوازشریف کا فرمان پڑھ لوجو فواد حسن فواد نیجاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ توشہ خانہ پر انفارمیشن پبلک کرنے سے میڈیا ہائپ بنے گی، لکھا گیا بیرون ممالک سے تعلقات خراب ہوسکتے اور ملک کا مفاد خراب ہوگا۔