جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا اشارہ دیدیا

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نئی حکومت نے مبینہ طور پر ملک میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یکسر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملک کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسا کوئی قانون نہیں لائے گی

جس سے میڈیا انڈسٹری کو نقصان ہو، تاہم سوشل میڈیا دنیا بھر میں حکومتوں کے لیے بہت مشکلات پیدا کر رہا ہے اور پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ”سوشل میڈیا کے اسی منفی کردار کے پیش نظر حکومت پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے طریقوں پر غور کرے گی۔ “ وزیراعظم نے اس موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی اداروں پر کی جانے والی غیرضروری تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف گھٹیا ٹرینڈز چلانے والوں کو متنبہ رہنا چاہیے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، مختلف شہروں میں بھی آپریشن کر کے 8افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہورکے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت مقصود عارف کے نام سے کی گئی ہے ۔گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پر 22اکائونٹس بنا رکھے تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…