ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر تشددکا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی بول پڑے

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکرپرحملہ ہواہے ، یہ فسطائیت ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی

اور (ق )لیگ کے راکین نے ڈپٹی اسپیکرپر حملہ کیا، حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سادہ الفاظ میں یہ تشدد اورغنڈہ گردی کا مظاہرہ اور فسطائیت ہے، عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے، عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آور ہے۔خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جاتی رہی ہیں تاہم سخت سکیورٹی انتظامات کے دعوئوں کے باوجود حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دئیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی اراکین کی جانب سے ان کی جانب لوٹے اچھالیگ ئے اور ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا، حکومتی اراکین کی جانب سے دوست محمد مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے بال بھی نوچے گئے، سکیورٹی اسٹاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو حکومتی اراکین سے بچایا جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…