ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ رد کئے جانے پر فواد چوہدری نے نیا مطالبہ کر دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری نظر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں لفظ سازش استعمال نہیں ہوا، اب اہم ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے جو اس مداخلت کی تحقیقات کرے، یہ مداخلت کہاں سے ہوئی،

اس مداخلت کے کردار کون تھے؟ کون کون کہاں ملاقاتوں میں شامل ہوا،مداخلت کی نوعیت کیا تھی؟۔فواد چوہدری نے کہاکہ کیا شہباز شریف بیرونی مداخلت کے نتیجے میں وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھائے گئے؟ لوکل ہینڈلرزکون تھے؟۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام سوال ایک طاقتور جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنے چاہئیں جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کیا سازش کا معاملہ تھا، یہی تو ہم کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنے اسی میں سوالات سارے آئیں گے، ہم یہی تو کہہ رہے ہیں کمیشن دیکھے گا دھمکی دی گئی یا نہیں، چیف جسٹس جتنی جلدی ہو کمیشن بنا دیں، ججز کو سیاسی معاملات میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، چیف جسٹس کے پاس خط ہے اب کمیشن بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے خود کہا سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے، افواج پاکستان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق اور احترام ہے، جو لوگ فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہوسکتے، ہمارا فوج کے لیے احترام برقرار ہے اور رہے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ حکومت خود الیکشن کا اعلان کر دے

ورنہ آزادی چھین کر لیں گے، پاکستان میں حکومت کون بنائے گا یہ فیصلہ کسی بیرون ملک نے نہیں عوام کے ووٹ سے ہوگا، گزشتہ روز پشاور کا جلسہ تاریخی تھا، کے پی میں لاکھوں لوگوں نے وزیراعظم کو سنا، پی ٹی آئی پورے پاکستان کی آواز ہے، ہم آزادی چھین کر لیں گے، عمران خان بھی پاکستانی عوام کی آزادی چھین کر لے گا، ہمیں سلامتی کے بحران کا سامنا ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے، وزیراعظم کراچی میں عظیم الشان جلسہ کریں

گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے استعفے منظور ہوگئے ہیں، میں تمام اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم تمام اراکین جنہوں نے استعفیٰ دیا سلام پیش کرتے ہیں، جلد یہ لوگ دوبارہ آئیں گے، ن لیگ کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت آگے بڑھنے کو تیار نہیں، نااہل حکومت معیشت کو تباہ کر رہے ہیں، کوئی بھوکا نہ سوئے کا پروگرام بند کیا جارہا ہے، نور عالم گلے میں تختی پہن کر نکلا کریں جس پر لکھا ہو مجھے کوئی لوٹا نہ کہے، پاکستان میں سیاسی

بحران کا واحد حل جلدازجلد الیکشن ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ ہم تمام اراکین جنہوں نے استعفیٰ دیا سلام پیش کرتے ہیں،جلد یہ لوگ دوبارہ آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت آگے بڑھنے کو تیار نہیں،نااہل حکومت معیشت کو تباہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی بحران کا واحد حل جلدازجلد الیکشن ہے۔فرخ حبیب نے کہاکہ مریم صفدر اور ان کے شوہر سزایافتہ ہیں اور وزیراعظم آفس کے دورے کررہے

ہیں،امپورٹڈ حکومت کو سب مسترد کرچکے ہیں،کراچی کا جلسہ بھی بھرپور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بائیس کروڑ عوام کا مطالبہ ہے فوری الیکشن ہو۔ شہباز گل نے کہاکہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا،پاکستانی افواج پر ہمیں فخر ہے ہم محب وطن ہیں،ہم چہرے کو نہیں بلکہ پاک فوج کی وردی کو دیکھتے ہیں،چہرے بدلتے رہتے ہیں لیکن فوج کی عزت برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ن لیگ نہیں جو سپریم کورٹ پر حملہ کریں،ہم فوج اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…