جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

رمضان کریم کا پہلا عشرہ مسجد نبویۖ میں 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

datetime 14  اپریل‬‮  2022 |

مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر رسولۖ مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبویۖ میں ماہِ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ نمازی اور زائر مسجد نبویۖ پہنچے ہیں۔پہلے عشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زیادہ زائرین اور ایک لاکھ 32 ہزار 345 سے زائد افراد نے ریاض الجن میں نمازیں ادا کی ہیں۔مسجد نبویۖ کی انتظامیہ کی جانب سے ماہِ رمضان کے دوران زائرین اور نمازیوں کو آبِ زمزم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے زائرین اور نمازیوں میں 12 لاکھ 85 ہزار 543 سے زیادہ آبِ زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 12 لاکھ 99 ہزار 510 سے زیادہ افطار پیکٹ روزے داروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔اس سے قبل حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سیکرٹری انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا تھا کہ اس سال ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مطابق رمضان کریم کے آغاز سے پہلے عشرے کے اختتام تک 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…