جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما علی محمدخان نے پشاور جلسے کے نام پر خلائی ادارے ناسا کی تصویر شیئر کردی

datetime 14  اپریل‬‮  2022 |

پشاور (این این آئی، آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پشاور جلسہ کے نام پر امریکی ناسا کی تصویر شیئر کردی۔علی محمد خان نے کہا کہ پشاور میں عوام کے سمندر نے فیصلہ سنادیا۔علی محمد خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ناسا کے آرتھ ڈے منانے کی مناسبت سے جاری کی گئی تصویر بھی شامل تھی۔

ناسا نے آئبیرین پیننسولا (اسپین اور پرتگال) کی یہ تصویر آرتھ ڈے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔بعد ازاں علی محمد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ۔علی محمد خان کو لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے سے تحریک انصاف کبھی باز نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ناسا کی ایک تصویر کو پشاور جلسے کی تصویر بنا کر پیش کیا گیا۔ حالاں کہ یہ تصویر 2014 کی ہے۔عابد شیر علی نے لکھا کہ انہیں اب اسی طرح اپنی سیاست بچانے کی کوشش کرنی ہے، جس کی تدفین بھی ہو چکی۔دوسری جانب  جلسہ شروع ہونے کے ٹوئٹر پر پشاور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔لوگوں نے سوشل میڈیا جہاں عمران خان کی تقریروں کی کلپس اور تصاویر شیئر کیں، وہیں جلسے کی ویڈیو کلپس اور لوگوں کے جوش و جذبے کی تصاویر کو بھی شیئر کیا گیا۔پی ٹی آئی اراکین اور حمایتیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں سے بھی جلسے کے لیے پشاور پہنچنے والے افراد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔

پشاور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لوگوں نے دعوی کیا کہ جلسے کے موقع پر پشاور شہر کی بجلی بند کردی گئی، تاہم اس کے باوجود لوگوں کا جوش و جذبہ کم نہ ہوا۔پشاور جلسے کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے منحرف رہنماوں کے خلاف نعرے بھی لگوائے گئے اور نعروں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

پشاور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز کو پی ٹی آئی رہنماوں نے بھی شیئر کیا اور لکھا کہ پورے پاکستان سے امریکی حکومت کی جانب سے اقتدار تبدیلی کے خلاف لوگ جلسے میں شریک ہوئے اور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔متعدد افراد نے پشاور جلسے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے جلسے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ ان مخالفین کے لیے ہیں جو کہتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوگئی۔بعض صارفین نے شکوہ کیا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، تب سے میڈیا ان کے دیگر جلسوں کی طرح پشاور جلسے کی کوریج بھی نہیں کر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…