جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابقہ حکومت میں خارجی محاذ پر پاکستان کو بے شمار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، شہباز شریف

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت میں خارجی محاذ پر پاکستان کو بے شمار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، چین کے ساتھ دوستی کمزور کرنے کی کوشش کی گئی اور سعودی عرب کو دھمکی دی گئی، ہم سی پیک کو پاکستان سپیڈ سے آگے بڑھائیں گے، امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کریں گے۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ

کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ چین پاکستان کا ہر دکھ اور سکھ کا ساتھی ہے، اس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا دوست سمجھا، یہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں، چین سے ہماری دوستی کوئی نہیں چھین سکتا، پچھلی حکومت نے اس دوستی کو کمزور کرنے کیلئے جو کچھ کیا وہ بہت تکلیف دہ ہے، ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہماری حکومت نے ایسا کام کیا جس سے ہمارا دیرینہ دوست دور ہوگیا، چاہے کوئی کچھ بھی کرلے ، ہماری یہ دوست قیامت تک قائم رہے گی، سی پیک کو “پاکستان سپیڈ” سے آگے بڑھائیں گے، ہم چینی صدر اور چینی قیادت کے انتہائی شکر گزار ہیں۔خیال رہے کہ شہباز شریف جس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو اس وقت چین کے تعاون سے پنجاب میں لگنے والے منصوبوں کی تیر رفتاری کے ساتھ تکمیل کے باعث اسے “پنجاب سپیڈ” کہا جاتا تھا، اب شہباز شریف چونکہ وزیراعظم بن چکے ہیں اس لیے انہوں نے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ قرار دے دیا۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دیرینہ برادر ملک ہے، پاکستان نے ہندوستان کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے ہندوستان کے دانت کھٹے کیے تو پاکستان پر پابندیاں لگ چکی تھیں، سعودی عرب نے ہمیں کہا کہ آپ فکر نہ کریں، آپ کی تیل کی ضروریات ہم پوری کریں گے، وہ ملک جہاں پر خانہ خدا اور روضہ رسول ؐ ہے اور اربوں لوگ دنیا بھر سے وہاں جاتے ہیں آپ اس ملک کو دھمکی دیتے ہیں؟ ہم سعودی عرب کی فراخدلانہ دوستی کو زندگی بھر نہیں بھولیں گے، ہم ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…