جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہوتے ہی بھارتی وزیراعظم کو اہم پیغام

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو پیغام دیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم آئیں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم مودی سمجھیں دونوں طرف غربت، بیروزگاری، بیماریاں ہیں لوگوں کو دوائیاں نہیں ملتیں، کیوں ہم اس طرح اپنا اور آنے والی نسلوں کا نقصان کرنا چاہتے ہیں؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم آئیں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کریں، پاکستان اور بھارت دونوں طرف غربت ختم کریں، ترقی اور خوشحالی لے کر آئیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل تک امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔نومنتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں خط پر اِن کیمرا بریفنگ دی جائے اگر اس حوالے سے رتی برابر ثبوت مل جائے ہم کسی بیرونی سازش کا شکار ہوئے یا ہمیں بیرونی وسائل سے مدد ملی تو ایک سیکنڈ میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا،اگر پاکستان کی معیشت کو پروان چڑھانا ہے، جمہوریت اور ترقی کو آگے بڑھانا ہے تو ڈیڈ لاک نہیں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، تقسیم نہیں، تفہیم سے کام لینا ہوگا، نہ کوئی غدار تھا ہے نہ کوئی غدار ہے، ہمیں احترام کے ساتھ قوم بننا ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دیں گے اور اس کو تعلیمی وظائف کے ساتھ منسلک کریں گے،دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو استوار کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کی دعاؤں سے وزیر اعظم منتخب ہوا، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، حق کو فتح حاصل ہوئی، باطل کو شکست ہوئی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قوم کی دعاؤں سے بچا لیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…