جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عدالتیں رات 12 بجے کھلنے کے عمل کو ناپسند کیا گیا، فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پیر کوقومی اسمبلی سے استعفوں کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کور کمیٹی ممبران، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلی، گورنرز اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کے اندر اور باہر تحریک انصاف مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف منگل کے روز پشاور میں بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرے گی اور پشاور جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کورکمیٹی نے کہا کہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالا میں ہوا، ہم نے ساری صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کور کمیٹی کی اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے کہ حکومت کی تبدیلی ایک بہت بڑے بین الاقوامی رجیم چینج آپریشن کے تحت ہوئی،

ہم نے اس لیٹر کو ڈی کلاسیفائی کر کے اسپیکر اور چیف جسٹس کو بھی بھیجا اور چیئرمین سینیٹ کے پاس وہ پہلے ہی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی غیرت مند یہ قبول نہیں کر سکتا کہ ملک کے فیصلے کوئی باہر کے ملک کے دارالحکومت میں کیے جائیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک 1940 میں واپس چلا گیا ہے اور 23 مارچ 1940 کی طرح عوام کو دوبارہ جدوجہد کرنا پڑے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اور عمران خان نے

پورے پاکستان سے یہ اپیل کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیلئے باہر نکلیں، ہم نے احتجاج کے لیے منتخب مقامات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے، اس الیکشن لڑنے کے 2 مقاصد ہیں، ایک یہ کہ ہم شہباز شریف کے کاغذات کو چیلنج کر سکیں، افسوس کی بات ہے کہ جس شہباز شریف پر 16 ارب کا کیس ہے اور جس دن ان پر فرد جرم

عائد ہونی تھی اس دن وہ وزیر اعظم پاکستان کا الیکشن لڑ رہے ہوں گے، اس سے زیادہ توہین آمیز بات کیا ہوگی کہ ایک بیرونی امپورٹڈ اور سلیکٹڈ حکومت پاکستان پر نافذ کردی گئی اور شہباز شریف کو اس کا سربراہ بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کی وزیراعظم کو یہ تجویز ہے کہ ہمیں اسمبلیوں سے مستعفی ہوجانا چاہیے، اس کا آغاز ہم قومی اسمبلی سے کر رہے ہیں، اگر شہباز شریف کے کاغذات پر ہمارے اعتراضات منظور نہیں ہوتے تو

پیر کو ہم استعفیٰ دے دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رات کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بنی گالا میں طلب کرلیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی میں سے زیادہ تر ارکان کے استعفے عمران خان صاحب کو دئیے جاچکے ہیں، اگلے مرحلے میں ہم ان سے دوبارہ مشاورت اور استعفیٰ طلب کر کے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر انہوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے تو ہم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ ہمارا آخری فیصلہ ہے۔انہوں

نے کہا کہ پوری قوم اس وقت عمران خان سے رہنمائی کی توقع رکھتی ہے، ہم نے اگر اس وقت قوم کو مایوس کیا اور ایک بڑی تحریک کی قیادت عمران خان نے نہیں کی تو یہ پاکستان کی سیاست اور آئین کے ساتھ دھوکا ہوگا، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ ہم اس غیر قانونی حکومت کو مسترد کریں اور ملک بھر کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ اس بڑی تحریک میں آج رات عشا کے بعد شریک ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ایک بھرپور اور جامع

پلان دیں گے اور انشااللہ ہمیں امید ہے کہ چند ہی مہینوں یا ہفتوں میں ملک میں نئے انتخابات کی جانب بڑھیں گے، نئے انتخابات کے علاوہ اس بحران کا کوئی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں امید تھی کہ بحران کا حل نکلے گا تاہم ان کے فیصلے سے یہ بحران زیادہ پیچیدہ ہوا، رات کو 12 بجے جس طرح عدالتیں کھلیں اب لگتا ہے کہ شاید ہماری عدلیہ عالمی فہرست میں 126ویں نمبر سے بھی کہیں آخری نمبر پر چلی

جائے تو زیادہ حیرت نہیں ہوگی، اس بات کو پاکستان کے لوگوں نے دل سے ناپسند کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک ہم اس حکومت کو اسلام آباد کے ایوانوں سے اٹھا کر باہر نہیں پھینکیں گے اس وقت تک پاکستان میں ناپاک حکومت قائم رہے گی، انشااللہ اتوار سے ہم یہ تحریک شروع کریں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور ان کے خاندان کی مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ٹرولنگ کے سوال پر انہوں نے ایسے عناصر

سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں چور اور ڈاکووں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر پیر کو فرد جرم عائد ہونے جارہی تھی، جن چھوٹے ڈاکو اور بڑے ڈاکو پر کل فرد جرم لگنی تھی ان کے ساتھ اسمبلی میں شریک نہیں ہوسکتے، سب نے اتفاق رائے سے

فیصلہ کیا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام کے تمام ارکان استعفیٰ دیں گے، رات 9 بجے پارلیمانی اجلاس میٹنگ ہوگا، یہ فیصلہ کریں گے، میں ساڑھے 9 بجے لال حویلی میں عوام سے خطاب کروں گا۔اس موقع پر فرخ حبیب نے کہا کہ جس طریقے سے عمران خان نے بیرونی سازش کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اس پر پوری کور کمیٹی نے ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی

کرپشن یا منی لانڈرنگ کے الزام میں نہیں ہٹایا گیا جیسے ان کے مخالفین پر ہیں، آج پاکستان کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ کیا ایسے ہی راتوں رات انصاف مقصود چپڑاسیوں کے خلاف بھی ہوگا جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔انہوں نے کہاکہ انشااللہ چند روز کے اندر عمران خان صاحب پشاور سے عوامی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں، عمران خان کی ساری جدوجہد پاکستان کے عوام کے لیے ہے، لوگ کسی صورت اس امپورٹڈ حکومت کو ماننے کو تیار

نہیں ہیں۔حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کے سب سے نڈر اور مقبول لیڈر کو جس طرح بیرونی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا یہ پوری قوم کا نقصان ہے، پورے عالم اسلام میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر ہم اس کے ساتھ جاکر بیٹھ جائیں تو ہم اپنے حلف کے ساتھ وفاداری نہیں کریں گے، قوم کے باہر نکلنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک آزاد تھا، گزشتہ روز اسے دوبارہ غلام بنایا گیا، انشااللہ چند روز میں یہ دوبارہ آزاد ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…