بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایک مسخرے کا دور تھا جو مک گیا، مولانا فضل الرحمان

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک مسخرے کا دور تھا جو مک گیا۔ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان

نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر گزارہ نہیں کرسکتے، تمام اقدامات جو یہ کر رہے ہیں آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے اقدامات کو پاگل پن کے سوا کیا نام دیں، فواد چوہدری کو وہ حیثیت نہیں دیتے کہ وہ جو منہ سے نکالیں اس کو فلسفہ سمجھیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم نے کب کہا ہے کہ نیب کے ذریعے گرفتار کریں گے یا کیسز بنائیں گے، ہم نے معیشت ٹھیک کرنی اور عوام کی حالت بہتر کرنی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس انتقام کی سوچ کے ساتھ وہ اقتدار میں آئے تھا، ہمارا مقصد انتقام نہیں ملک کو ترقی اور استحکام دینا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد ایک آئینی راستہ ہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اصلاحات کے ساتھ انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے 16 خطوط لکھے کہ اصلاحات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مصطفی نواز کھوکھر کا بیان ان کے ذاتی جذبات ہیں، اْن کی پارٹی کا موقف ہوتا تو اس پر بات کرتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…