اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی آنے کا فیصلہ کر لیا ہے،دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دھمکی آمیز خط سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات میں دھمکی آمیز خط سے متعلق بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پراپوزیشن کے دبائو سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دھمکی آمیز خط اداروں کے سربراہان کو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں