پاکستان کو بھارت سے خود مختاری سیکھنی چاہیے ،بھارتی میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کی تعریفیں، شہ سرخیاں شائع

9  اپریل‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی)وزیراعظم کے قوم سے کیے گئے خطاب کے بعد بھارتی میڈیا نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 8 اپریل کی شب قوم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ بھارت کو حکم دے۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے سفیروں نے پروٹوکول کی خلاف ورزی

کرتے ہوئے ہمیں کہا تھا کہ ہم یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کریں، کیا وہ بھارت کو ایسا کہہ سکتے ہیں؟ کیا ان میں ہمت ہے کہ وہ بھارت کو ایسا کہیں؟وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو خود مختار قوم بھی قرار دیا تھا۔وزیر اعظم کے بیانات کے بعد بھارتی سیاستدان، صحافی، عام افراد اور میڈیا بھی خوش دکھائی دیا اور اخبار نے عمران خان کے بیانات کی شہ سرخیاں شائع کیں۔نشریاتی ادارے نیوز 18 نے عمران خان کی جانب سے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنے پر شہ سرخی لگائی کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سپر پاور ملک انڈیا میں سیاسی انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرسکتا۔ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت نے ایک ساتھ آزادی حاصل کی مگر بھارت کو کوئی ملک حکم نہیں دے سکتا۔انڈین ایکسپریس نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کی خودمختاری کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانیوں کو اپیل کی کہ وہ بھی ان کی طرح بنیں۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ کوئی بھی ملک بھارت کو ہدایات جاری نہیں کر سکتا اور پاکستان کو بھی ایسا ہی بننا پڑیگا۔نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی ملک بھارت کو ہدایات نہیں دے سکتا۔

ادارے نے اپنی خبر میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں قوم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال نہیں ہونا چاہیے، بھارت ایک خود مختار قوم ہے، انہیں کوئی بھی سپر پاور ملک کسی طرح کی ہدایات نہیں دے سکتا۔انڈیا ٹوڈے نے لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سے خود مختاری سیکھنی چاہیے، انہیں کوئی بھی سپر پاور ملک ہدایات نہیں دے سکتا۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی خود مختاری کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کو کوئی ہدایات نہیں دے سکتا۔ٹائمز آف انڈیا نے وزیر اعطم عمران خان کے خطاب پر براہ راست خبریں شائع کرنے کا خصوصی اہتمام کیا اور اپنی خبر میں لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی طرح کوئی بھی بھارت کو ہدایات نہیں دے سکتا۔

اخبارات اور نشریاتی اداروں کی طرح صحافیوں اور عام افراد نے بھی عمران خان کی جانب سے بھارت کی تعریفیں کیے جانے کے بیانات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارتی قوم کو خود مختار قرار دیا ہے۔بعض بھارتی لوگوں نے یاد دلایا کہ عمران خان نے دوسری بار بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…