بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی جانب سے بھارت کی تعریف پر بھارتی میڈیا میں زبردست پذیرائی

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،نئی دہلی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو خود دار اورخارجہ پالیسی کو آزاد کہہ کر تعریفیں کرنے پر بھارتی میڈیا ، اخبارات اور نیوز چینلزپر زبردست پذیرائی ہوئی۔وزیراعظم کے خطاب پر بھارتی اور پاکستانی مبصرین نے تبصرے کیے جس میں کسی نے کہا کہ جتنی بھارت کی تعریفیں کیں، لگ رہا تھا عمران خان نہیں، سلمان خان

خطاب کررہا ہے۔ ایک نے لکھا ویل ڈن مودی کتنے پیسے دئیے، عمران خان کو ایسی پبلسٹی کے لیے۔ ایسی پبلسٹی تو انڈیا کی کسی نے نہیں کی۔ایک نے تبصرہ کیا کہ ویل ڈن انڈیا، اسی وزیر اعظم سے وہ بھی کام کروا دیا کہ اس نے کشمیر کے حق میں تحریک نہیں چلائی۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی لائیو کوریج کی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلسل لائیو اپ ڈیٹس دیں ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو خودار قرار دیئے جانے کے بعد بھارت میں پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی سیاست پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کیلئے۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔بھارتی اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے۔

سوارا کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…