ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس نے ایک مسجد میں بھیک مانگنے والے چار غیرملکیوں کو بے دخل کردیا۔ ان میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں مسجد الرحیم میں نمازیوں نے بتایا کہ دو بھکاری جنہوں نے
کہا کہ ان کے والد ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کے علاج کے لیے انہیں 20ہزار ریال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نمازیوں سے مالی مدد کی اپیل کی۔ اس موقعے پر ایک نمازی نے ان سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا جس پرانہوں نے انکار کردیا اور بھاگ کر ایک کار میں سوار ہو کر فرار ہوگئے۔ نمازیوں نے ان کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر وہ ٹیکسی پر سوار ہو کر بھاگ نکلے۔ادھر ریاض پولیس نے دوسوڈانی اور دوپاکستانی تارکین وطن کو مساجد میں بھیک مانگنے پر گرفتار کیا جس کے بعد انہیں بے دخل کردیا گیا۔دونوں پاکستانی لوگوں سے کرایہ مانگ رہے تھے۔پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ریاض کی ایک کالونی میں 9 سوڈانی غیرقانونی طورپر مقیم ہیں۔ ان میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس نے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور ان کے قبضے سے 56348ریال کی نقدی بھی ضبط کی گئی ہے۔