جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے اربوں ڈالر امریکا سے باہر منتقل کردیئے

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے اربوں ڈالر امریکا سے باہر منتقل کرکے دنیا کو حیران کر دیا،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینسی اسکاٹ نے امریکا سے باہر 60 غیر منافع بخش تنظیموں کو3 اعشاریہ

9 ارب ڈالر کے عطیات دیے ہیں۔گذشتہ جون کے بعد ان کی دولت سے 465 تنظیموں کو فائدہ پہنچایا گیا ۔یہ تنظیمیں پانچ براعظموں میں بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے جزیرے مائیکرونیشیا سے لے کر ریو ڈی جنیرو کی کچی آبادیوں تک، یوکرین میں امدادی سرگرمیاں،بھارت میں حقوق نسواں کی تنظیموں اور کینیا میں سماجی کاموں کے لیے کام کرتی ہیں۔51 سالہ سکاٹ نے 2019 میں گیونگ پلیج پر دستخط کرنے کے بعد سے اب تک 1,257 گرانٹس میں تقریبا 12.4 بلین ڈالر دیے ہیں۔ انہوں نے سماجی مسائل کے حل میں مدد کے لیے اپنی زیادہ تر دولت عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ۔ایمیزون کے شریک بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ کے لیے تازہ ترین عطیہ بین الاقوامی گروپوں کے لیے ان کے پچھلے تمام عطیات سے دوگنا ہے۔نیروبی میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم سینٹر فار افریقن پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ریسرچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین کیوبتونجی نے سکاٹ کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے ان کی تنظیم کو 15 ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ یہ اس کا اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے۔دو دہائیاں قبل قائم کی گئی افریقا فائونڈیشن افریقی ترقی کے مسائل پر کام کرنے والے ہونہار محققین کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کا غیر محدود عطیہ زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع ہے جو ہمیں طویل مدت تک کام جاری رکھنے میں مدد دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…