اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

”مریم فرح کے بارے میں اپنے اس ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں”فواد چوہدری کا مریم نواز کو پیغام

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز فرح کے بارے میں اپنے اس ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں، اس کے ساتھ وہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کا اجلاس بلا کر کیپٹن (ر) صفدر کو چیف بنالیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا “اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس

پر بیان دے رہی ہیں ، عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کہ اپنے ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہی تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے، آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں۔”ہوٹل میں اجلاس کرکے حمزہ شہباز کو علامتی وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ” اسی ہوٹل میں دو اجلاس کریں، ایک میں مولانا فضل الرحمان کو صدر اور دوسرے میں اپنے سیکیورٹی گارڈزکی میٹنگ کر کےکیپٹن صفدر کو چیف بنا لیں، سارے عہدے جب ایسے ہی بٹنے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں۔”

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…