اسلام ا آ باد (آن لائن)کا بینہ ڈویژن نے و فاقی کا بینہ کی تحلیل کے بعد سابق وزراء اور مشیروں کے زیر استعمال گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام سابق وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو تحریری احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سابق وزراء ، مشیر،
اور معاونین خصوصی اپنے زیر سرکاری استعمال گاڑیاں فوری اپنے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو واپس کریں۔ واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتوار کو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد ختم ہو گئی تھی مگر کئی سابق وزرائ اور مشیر بد ستور سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔