اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا جوابی وار، مریم نواز کے بیگز اور جوتوں کی مبینہ تفصیلات جاری

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیگز اور جوتوں پر ٹرولنگ کی گئی ہے۔حال ہی میں خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔

فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے س حوالے سے (ن) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی دعویٰ کیا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔بعدازاں مریم نواز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے فرح خان کی وائرل تصویر پر بھی لب کشائی کی۔مریم نواز نے کہا کہ وہ تصاویر تو آپ سب نے دیکھی ہوں گی جو آج کل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، میں نے بھی دیکھی ہیں، وہ جو تین کروڑ کا اینیمل اسکن کا بیگ لیا گیا ہے وہ کہاں سے آیا؟تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کا عنوان تھا ‘مریم نواز کا بیگ کس سے بنا ہے؟ویڈیو میں مریم نواز کے وہ سارے جوتے اور بیگز دکھائے گئے جن کی قیمتوں کے ماضی میں خوب چرچے رہ چکے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کیا گیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ برائے مہربانی مریم نواز کی آئندہ روز ایک اور پریس کانفرنس کرائی جائے، مریم نواز میں آف دی سیریز کے خطاب کے ساتھ جی رہی ہیں، جو ہم نے انہیں دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…