منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

صحافیوں نے فرح خان سے متعلق ایسا کون سا سوال پوچھ لیا جس پرفواد چوہدری آپے سے باہر ہوگئے ، معاملہ بگڑ گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن)سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے صحافی کو کرائے کا ٹٹو کہنے پر صحافیوں کا شدید احتجاج ،معافی مانگنے کا مطالبہ ۔پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر ،علی محمد ،فواد چوہدری اور شہباز گل پریس کانفرنس کررہے تھے اس

دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ فرخ خان کے بارے میں کرپشن کی خبریں آرہی ہے ،وہ خاندان ،شوہر سمیت ملک سے فرار ہوگئی ہیں ،اس حوالے سے تحریک انصاف کا کیا موقف ہے جس پر فواد چوہدری نے جواب دینے کے بجائے آپے سے باہر ہوگئے اور کہا کہ کہا تم تو کرائے کے ٹٹو ہو۔سوال کے جواب میں صحافی کو ہی کہہ دیا کہ آپ تو کرائے کے ٹٹو ہیں، مجھے پتہ ہے آپ کو کہاں سے پیسے ملتے ہیں، فواد چوہدری نے گالیاں بھی دیں۔سوال کا جواب نہ دینے اور صحافی پر الزامات اور گالم گلوچ پر پریس کانفرس کی کوریج کے لئے آئے تمام صحافی مشتعل ہوگئے اور انہوں ںے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ شروع کردیا۔ تاہم فواد چوہدری نے کہا کہ میں کیوں اور کس سے معافی مانگوں۔ یہ کہتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنی بات شروع کردی تاہم صحافی ان کی بات سننے کو تیار نہ تھے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے صحافیوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ آپ سب فواد چوہدری کا بائیکاٹ کررہے ہیں اسد عمر تو بات کرسکتے ہیں۔ تاہم اسی دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر کیوں بات کریں گے، میں نے کون سا جھوٹ بولا ہے، میں بات کروں گا اور سب سنیں گے۔ جس پر صحافیوں نے دائس پر پڑے تمام مائیک نیچے گرا دیئے اور کہا کہ جب تک آپ صحافی پر الزامات کی معافی نہیں مانگتے آپ بات نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے تمام رہنما پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…