منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

علیم خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں فرح خان نام لیے جانے کے بعد یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پرآگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں فرخ خان نام لیے جانے کے بعد یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پرآگیا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان نے کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ عمران خان یا ان کے اہل خانہ کا نام نہیں لینا چاہتے مگر فرح خان نے بہت کرپشن کی ہے۔

علیم خان نے الزام عائد کیا کہ فرح بی بی ہر ٹھیکے اور ہر پوسٹنگ و ٹرانسفر میں موجود تھیں اور ان کے خیال میں اب وہ پاکستان سے باہر نکل گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا کہ فرح بی بی شوہر سمیت ملک سے فرار ہو چکی ہیں اور یہاں سے تمام چیزیں سمیٹ کر جا چکی ہیں۔علیم خان نے سوال کیا کہ فرح خان کا کیا کردار تھا، وہ کسے پیسے پہنچا رہی تھیں؟ ساتھ ہی کہا کہ جب تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائے گا۔انہوں نے بات چیت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بھی سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ پنجاب میں تین تین کروڑ روپے می کمشنر لگتے تھے، وہاں ایس پی اور ڈی ایس پی کے الگ ریٹ تھے۔علیم خان کی جانب سے فرح بی بی نام لیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ آخر قومی احتساب بیورو (نیب) فرح خان کے نام پر خاموش کیوں ہے؟پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے عثمان بزدار اور فرح خان کی کرپشن سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان قانون توڑنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ لاہور اور اسلام آباد میں حکومت کرنا چاہتے ہیں اور اپنی پسند کے نگراں لوگ لانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ فرح گجر سمیت دیگر لوگوں کو بچا سکیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…