ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دیدیا

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، وہ سب آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے ہیں، ایوان میں ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی ہار گئے ہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں بلکہ آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی وزیراعظم ہی نہیں تو اس آئینی اختیار کو استعمال کیسے کرسکتا ہے، آئین کی شق 5 کو استعمال کیا گیا ہے، اسی میں لکھا ہے ہر صورت آئین پر عمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا ہے، عمران نیازی ملک کو انارکی میں دھکیل چکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ملک کو بحران سے بچا سکتے ہیں، امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے گی، ملک کو آئین شکنی سے تحفظ کیلئے اپنا آئینی فرض پورا کریں گے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا،عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلاء پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان کی حرکت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلاء پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ (ن ) نے کہاکہ یہ منٹ اور گھنٹے انتہائی خطرناک ہیں، مکمل خلاء ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، عمران نیازی نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیا ہ ترین دن گنا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…