اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان ہارا نہیں ذلت اور رسوائی کے ساتھ بھاگا ہے، مولانا فضل الرحمان

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ہارا نہیں بلکہ انتہائی ذلت اور رسوائی کے ساتھ بھاگا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ تحریک جعلی وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر تھی

لیکن ایک غیرمتعلقہ خط کا سہارا لے کر ایجنڈے کو نظر انداز کرکے عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی بھونڈی حرکت کی گئی اور پورے ملک کو ایک سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا گیا، تاریخ میں پہلی بار اتنے ذمہ دار منصب سے اتنی بڑی حماقت دیکھی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو کچھ ہوا عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، وہ ہارا نہیں بلکہ انتہائی ذلت اور رسوائی کے ساتھ بھاگا ہے، عمران خان نے کوشش کی کہ میں جس گھر میں نہ رہوں وہاں کے در و دیوار، برتن اور دیگر سامان توڑ دیا جائے، ایسا کام صرف پاگل نہیں باولا ہی کرسکتا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے بار بار قوم کو آگاہ کیا تھا کہ یہ شخص اپنی دماغی اور ذہنی کیفیت کی بنیاد پر ملک کا وزیراعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ناجائز راستے سے اقتدار میں آنے والا ناجائز راستے سے بھاگ گیا، لیکن اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اپنی جگہ پر قائم ہے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک ہمارا آئینی حق نہ دیا جائے ہم دھرنا دینگے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر صاحب نے غیرآئینی کام کیا ہے اور پاکستان کا آئین توڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے، آئین کے مطابق عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی، متحدہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم نیشنل اسمبلی میں اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک ہمارا آئینی حق نہ دیا جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے اور وزیراعظم اور اسپیکر سمیت سب نے دیکھ لیا کہ اپوزیشن کی تعداد مکمل تھی، ہمارے پاس اکثریت ہے کہ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد میں شکست دلوائیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پر اپنے وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کے خلاف جمع ہوچکی ہے، وہ اب پارلیمان کو تحلیل نہیں کرسکتے، انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،اب واحد آئینی اور جمہوری راستہ یہی ہے کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ دے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دے کر جھوٹ بول رہے ہیں اور وزیراعظم کے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میدان سے بھاگ کر یہ بچکانہ حرکت کرکے اپنے آپ کو ایسکپوز کردیا ہے، میں پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیں اور کسی کٹھ پتلی اور غیرجمہوری شخص کو آپ کے حق پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہ دیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…