اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی، اپوزیشن رہنما ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر، شاہدہ اختر علی نے اسپیکر کے خلاف یہ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔قواعد کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے۔ جمع کرائی گئی تحریک میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا نوٹس فوری طور پر تقسیم کیا جائے۔ تحریک جمع ہونے کے 7 روز کے اندر ووٹنگ کرائی جائے۔تحریک آرٹیکل تریپن کی ذیلی شق سات کے تحت جمع کرائی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ “سرپرائز” کے لفظ کیساتھ ٹویٹ کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
Surprise @AsadQaiserPTI @ImranKhanPTI ? pic.twitter.com/UT8VIiT48v
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 3, 2022