جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، شیخ رشید

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن متحدہ اپوزیشن عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج قومی اسمبلی میں155ارکان استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں، جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں پھنس گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی جھگڑے ہوں گے تو گرفتاریاں بھی ہوں گی، عمران خان باہر نکلیں گے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، حالات سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہےالیکشن میں چلے جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کرے گا، غیرملکی قوتیں بھی نہیں چاہیں گی عمران خان ان کے خلاف فضا بنادے۔انہوں نے بتایا کہ مسئلے سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قوم الیکشن میں چلی جائے، 155اراکین کا ضمنی الیکشن کرانا آسان کام نہیں ہے۔تمام مسائل کے دو ہی حل ہیں کہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے اور فوری الیکشن کا مطالبہ کرے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہاکہ کچھ لوگ ہار کا بھی مزہ لیتے ہیں، میں تو انجوائے کر رہا ہوں کہ 4 سال ہو گئے ورنہ ہم تو 10، 10 مہینے میں جاتے رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اْسے راس آگیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسہ کرے گا، خان صاحب کیلئے پیسہ مسئلہ نہیں ہے، ساری قوم ان کے لیے نکل آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ذمہ داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد کرائیں یا حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں، ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…