اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی سلیم صافی جو اس وقت پروگرام میں موجود ہیں ان کی جان کو بھی خطرہ ہے اور اس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سلیم صافی کی جان کو کچھ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہے انہیں کس نے
یہ انسٹرکشن دیں ہیں انہیں دھمکی دی جائے اور گالم گلوچ کی جائے ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے کچھ عرصے بہت کارڈ کھیلے ہیں ، مذہبی کارڈ ، پھر انہوں نے فورن کانسپرنسی کارڈ کھیلا ، اب وہ جان کو خطرے کا کارڈ کھیل رہے ہیں، اگر ان پر کوئی تنقید کرتا ہے تو اس کی جان کیلئے بھی خطرات پیدا کرتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر سلیم صافی ، سہیل وڑائچ ، شاہ زیب خانزادہ اور ارشاد بھٹی موجود ہیں ، حکومت کے خلاف کوئی بھی صحافی تنقید کرتا ہے تو اس کیخلاف پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ ہے اس کی جانب سے باقاعدہ ان لوگوں کیخلاف ٹرولنگ شروع ہو جاتی ہے ان کو دھمکیاں اور گالم گلوچ دی جاتی ہیں ۔ قبل ازیں سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کےایک ٹویٹر پیغام ’’سرپرائز۔۔۔ سرپرائز۔۔۔سرپرائز، کل اور کل کے بعد پاکستان اور ملکی سالمیت کو بچانے کیلئے وہ ہو گا جو کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا! بس تھوڑا انتظار اور۔۔۔‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر نے کہا ہے کہ افسوس افسوس ۔۔۔ افسوس کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے لیکن انکی نہیں سنی گئی ۔ حامد میر نے کہا ہے کہ تاہم اپوزیشن کل ہر صورت پارلیمنٹ آنے کے لئے پرعزم ہے۔ اللّٰہ خیر کرے۔
I have got evidence that life of journalist @SaleemKhanSafi is in serious danger and threat to his life is from PM Imran Khan’s office, reveals @HamidMirPAK pic.twitter.com/mlTB0wEwuN
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 1, 2022