پونے(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشڑ کے ضلع پونے کے ایک قصبے میں جنونی ہندوں کے مطالبے پر مقامی انتظامیہ نے مچھلی اور گوشت پر پابندی لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے پونے ضلع میں سنت توکارام کی جائے پیدائش دیہو میں
میونسپل باڈی نے گوشت اور مچھلی کی فروخت پر پابندی لگا دی ۔مہاراشٹر میں ہندوں کے مذہبی پیشوا اور پنڈتوں میں سے ایک توکارام 17 ویں صدی کے اوائل میں اسی شہر میں پیدا ہوئے تھے،دیہو نگر پنچایت کے چیف افسر پرشانت جادھو نے کہا کہ 25 فروری کو نگر پنچایت کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ میں اور مقامی ہندوئوں کے مطالبے پر دیہو شہر میں مچھلی اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔چیف افسر پرشانت جادھو نے کہا کہ مندروں کا شہر ہونے کی وجہ سے یہاں صرف چند دکانوں میں ہی نان ویجیٹیرین اشیا فروخت کی جاتی تھیں، لیکن اب وہ بھی بند ہو گئی ہیں۔توکارام مندر ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں میں سے ایک سنجے مورے نے کہا کہ ہر طرف سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ شہر میں مچھلی اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔