واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کو خط سے متعلق معاملہ سامنے آنے پر امریکی رکن کا نگریس بریڈ شرمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے کہا گیا کہ دھمکی آمیز مراسلے میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، امریکا پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتا ہے۔اس معاملے پر امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الزامات میں حقیقت نہیں ہے۔