ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سامنے آگئی

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دئیے گئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق

عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی ایسے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں جو ان کے وفادار غلام ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ تکبر دیکھیں ان کا، کہتے ہیں عمران خان کو ہٹادو معاف کردیں گے، ان کو پتہ ہے کہ عمران کو ہٹاؤ گے تو آئے گا کون، چیری بلاسم بوٹ پالش۔عمران خان نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے چھپ چھپ کر جارہے ہیں، جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہ عدلیہ ہمارے کنٹرول میں، کرپشن پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن نہیں کرسکے۔عمران خان نے کہا کہ جو ان لوگوں نے امریکا کے ساتھ ملکر کیا ہے ایسا اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…