لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے صحافیوں پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ، صحافیوں نے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ، صحافیوں نے وفاقی وزیر شفقت محمود کے سامنے سے احتجاجاً مائیک اٹھا لئے ،
سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے صحافیوں کو دھکے دئیے اور ایک صحافی کو گلے سے دبوچ لیا ،سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاستر و بھی صحافیوں سے الجھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی بڑی تعداد میں صحافی اسمبلی اجلاس کی کوریج کیلئے پہنچے تاہم انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ اسمبلی سکیورٹی کے مطابق انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ صحافیوں کو اندر نہ آنے دیا جائے گا۔فیصلے کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ صحافیوں نے کہا کہ جب تک داخلے پر پابندی ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود میڈیا سے گفتگو کرنے آئے تو صحافیوں نے احتجاجاًمائیک اٹھا لئے ۔ اسی دوران سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے صحافیوں کو دھکے دئیے اور ایک صحافی کو گلے سے دبوچ لیا ، اس دوران سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو بھی صحافیوں سے الجھتے رہے ۔