اسلام آباد، ویلنگٹن(مانیٹرنگ، این این آئی)لاہوراور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت کمیٹی کو رپورٹ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں پہلا روزہ تھا،
نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 4 اپریل بروزپیرکو ہوگا،میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ محمد عامر کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں اور فجی زونل کمیٹیوں نے ان کی معاونت کی تاہم ہلال کمیٹی کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہونے کا اعلان کیا،فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ہفتے کی شام کو نیوزی لینڈ اور فجی میں رمضان المبارک کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا اس لیے نیوزی لینڈ اور فجی میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 4 اپریل پیر کو ہوگا ہلال کمیٹی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن ہماری کمیونٹی کے لیے اچھے ہوں اور ہمیں روحانی طور پر ترقی امن و سکون اتحاد خوشحالی اور اللہ کی لامحدود نعمتیں میسر ہوں۔