جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے منحرف ارکان کو نشانہ بنانے اور امریکہ مخالف ریلیاں نکالنے کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا آڈیو میسج منظر عام پر آلیا ہے جس میں وہ اپنے عہدیداروں کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈیو میسج میں محمود خان اپنے عہدیداروں کو کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کال کر کے ہدایات دی ہیں کہ

سارے وزراء اپنے حلقوں میں نماز کے بعد ریلیاں منعقد کریں اور بکے ہوئے ایم این ایز کی تصاویر ساتھ رکھیں، وزیراعظم سے اظہار یکجہتی اور غداروں کے خلاف نعرے لگانے ہیں۔محمود خان آڈیو میسج میں کہہ رہے ہیں کہ منحرف ارکان کے خلاف ریلیاں نکالیں، ایک تو بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کی خوشیاں منائیں، دوسرا منحرف ارکان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائیں، یہ نعرے بھی لگائیں کہ یہ لوگ غدار ہیں۔آڈیو میسج میں وزیراعلیٰ پختونخوا کہہ رہے ہیں کہ امریکا کے خلاف بھی نعرے لگائے جائیں اور احتجاج کی ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کرنی ہیں تاکہ ہم سوشل میڈیا اور میڈیا پر کوریج دیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاد میں سب کچھ جائز ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…