لاہور( این این آئی) عام انتخابات میں حلقہ پی پی 184سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والی خاتون رکن اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔ جگنو محسن نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔