ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی تقریر کے بعد 3 وزراءنے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ،حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی 3وزراء نےاپوزیشن کیساتھ رابطہ کیا ہے جن میں سے ایک نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میںحامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ان کے وزیروں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے کہ یہ کیا تقریر کر دی ہے اس تقریرکے بعد تین وزراء نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے لیے بھی کوئی راستہ نکالیں ۔ قبل ازیں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مطابق 7 مارچ کو نامناسب پیغام بھیجا گیا تو پھر 14 روز بعد انہوں نے امریکا کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ کیوں بھیجا؟سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ امریکا کی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا سے 21 مارچ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری اور متواتر مکالمے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہم خطے میں اپنے مشترکہ مقاصد حاصل کر سکیں۔ حامد میر نے شاہ محمود قریشی کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا ذکر بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…