جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بابراعظم اور امام الحق کی دھواں دھار بیٹنگ، پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کرسیریز1-1 سے برابر کر دی،بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی وجہ سے پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کیا،، امام الحق کی مسلسل دوسری سنچری جبکہ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے83 گیندوں پر114رنزبنائے اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے،

خوشدل شاہ کے 17 گیندوں پر 27 رنز نے قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرتے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنائے۔ 349رنزکے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 49 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر352 رنزبناکر میچ جیت لیا۔ آسٹریلیا نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلے اوور کی تیسری گیند پر کپتان ایرون فنچ کی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے ان کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔دوسری وکٹ کی شراکت میں گزشتہ میچ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ اور بین میک ڈرمٹ کے درمیان 162 رنز کی شان دار شراکت ہوئی۔پاکستان کو دوسری کامیابی زاہد محمود نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے دلائی جب وہ 70 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنا کر خطرناک ثابت ہو رہے تھے۔میک ڈرمٹ کا ساتھ دینے مارنس لبوشین میدان میں آئے اور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔آسٹریلیا کا اسکور 35 اوورز میں 237 رنز پر پہنچا تھا کہ 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنانے والے مک ڈرمٹ محمد وسیم کی گیند پر حارث رؤف کا کیچ دے بیٹھے۔

مارنس لبوشین 59 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی وکٹ بنے تاہم اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 44 ویں اوور میں 272 تک پہنچ چکا تھا۔ الیکس کیری آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے جن کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی انہیں محمد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی، کیمرون گرین بھی 5 رنز بنا سکے اور 301 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکاربنے۔مارکوس اسٹوئنس ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر پائے اور 33 گیندوں پر 5

چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنا کر شاہین شاہ کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز شان ایبٹ تھے جنہوں نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی وکٹ بنے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے

اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا اوردونوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز کا اضافہ کیا، پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے وہ 67 رنز بنا کرماکس اسٹوائنس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ امام الحق نے مسلسل دوسری سنچری بنائی وہ106رنزبنا کرایڈم زیمپا کی گیندپر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا،

بابر اعظم83 گیندوں پر 114رنز بناکر ایلس کی گیند پرمارنس لبوشین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 309رنز تھا۔محمد رضوان 23 رنز بنا کر کرایڈم زیمپا کی گیند پر ایبٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کی17 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد 27 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے،افتخار احمد 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپانے دو، ایلس اورکرماکس اسٹوائنس نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی ون ٖڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…