ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سینئر بیوروکریٹس کی شہباز شریف کو حکومتی امور کے حوالے سے بریفنگ

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی )تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال میں بیوروکریسی نے بھی سوچ بچار شروع کر دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاق میں تعینات سینئر بیوروکریٹس کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت اپوزیشن سے رابطے ہیں۔متعدد سینئر بیوروکریٹس

نے شہباز شریف کو حکومتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سینئر بیوروکریٹس ہائی پاور بورڈ نہ بلانے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی نالاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان متعدد بار گریڈ 22 میں ترقیوں کا اجلاس بلا کر منسوخ کر چکے ہیں۔دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ انتظامی نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کے الیکڑک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی بجلی گرانے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قیامت خیز مہنگائی کی شدت اور بڑھا رہے ہیں، مہنگائی پہلے ہی عوام کی برداشت سے باہر ہے، بجلی کی قیمت کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں اضافہ انتظامی نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں انتظامی نظام کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) 14000 میگا واٹ بجلی دے کر گئی تھی جسے موجودہ حکومت عوام تک پہنچا بھی نہیں سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…