منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

فواد چوہدری نے اپنے کزن کو بھی بے شرم کہہ دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد  کراچی (این این آئی، آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن فرخ الطاف کو بے شرم کہا ہے۔ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے فرخ الطاف اور رمیش کمار کی سندھ ہاؤس پہنچنے پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر گزشتہ روز کی ہے جس میں فرخ الطاف

کو پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار کے ساتھ سندھ ہاؤس میں بیٹھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز سندھ ہاؤس میں اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی تھی جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ فواد چوہدری اس سے قبل راجا ریاض اور نور عالم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھی انہیں بے شرم کہہ چکے ہیں۔دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 172سیزائد نمبرز ہیں،وزیراعظم کو اپنے لوگ چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔پہلے کہہ چکاتھا کہ ایم کیوایم کیساتھ معاملات طے کرلیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 2،3دن میں حکومت کے اور ارکان ظاہر ہوں گے۔حکومت سے جانیوالے اراکین پر ردعمل پی ٹی آئی سوچ ہے عوامی نہیں۔پیپلزپارٹی نے عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے۔

ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیساتھ الگ الگ معاہدہ کیا۔ن لیگ اور ایم کیوایم کے معاہدہ پر پیپلزپارٹی کے دستخط نہیں۔ایم کیوایم نے کوئی وزارت نہیں مانگی ،حکومت میں شامل کرنے کی خواہش ہماری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کا معاملہ صر ف ایم کیوایم کا نہیں ہمارا بھی ہے۔ملازمتوں کا کوٹہ ہے اس معاملے پر بھی ایم کیوایم اور ہم بات کریں گے۔

مردم شماری سمیت تمام معاملات پر ایم کیوایم مشاورت کا حصہ ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت میں مشاورت کا عمل ہوگا،۔ایم کیوایم کے تحفظات ایسے نہیں جو ناقابل غور ہیں۔پیپلزپارٹی کی خواہش ہے ایم کیوایم کیساتھ طویل ورکنگ ریلیشن شپ رہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو کا بھائی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ ہولڈر تھا۔ناظم جوکھیو کی اہلیہ پر کسی نے معافی کیلیے دباو نہیں ڈالا۔اگر قتل معاملے میں راضی نامہ ہوجائے تو پھر حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت کا جو فیصلہ ہوگا وہی قبول کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…