منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سابق جعلی وزیراعظم، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگائو، مریم نواز

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنماء مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 3 بار وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی،نہ کسی پر جھوٹے الزام لگائے، اس سے زیادہ ملکی سلامتی کے لیے خطرناک بات

اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ ملک کا تماشہ بنا دے؟ ۔اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنماء مریم نواز نے کہا کہ سابق جعلی وزیراعظم آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب،ایران کے درمیان ثالثی،کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی،یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو،سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگائو ۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی،کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے،آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو،پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو، اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی ملک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ ان کے مستقبل اور تقدیر کے فیصے عمران جیسے احمق اور جاہل انسان کریں۔انہوں نے کہا کہ جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیراعظم رہنے سے اس ملک نے بھگتے ہیں، اْن سے زیادہ کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…