بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کیا امریکہ نے تمہارے دو درجن بندے اڑا دئیے،تمہارے پاس راز ہوتے تو دنیا کے سامنے نشر کرتے، مریم نوازکا تقریر پر ردعمل

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان تم باتیں کرتے ہو عالمی سازش کی، کیا امریکہ نے تمہارے دو درجن بندے اڑا دئیے،کھسیانی بلی بن کر سازش کی باتیں کرتے ہو،اگر تمہارے پاس راز ہوتے تو دنیا کے سامنے نشر کرتے، عمران خان کسی سازش کے نتیجے میں نہیں اپنے اعمال کی وجہ سے پریڈ گراؤنڈ پہنچا، ان کی اپنی پارٹی عدم اعتماد کرچکی،

اب دو، دو سیٹوں والوں کے ہاں ماتھا ٹیک رہے ہیں، کیوں اقتدار سے چپکے ہوئے ہو،کونسا ٹرمپ کارڈ ہے، آپ کے پاس ایک ہی کارڈ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنے والے خود سب سے بڑے چوہے ہیں،2018 میں ووٹ کی پرچی کترنے والے قوم کا آٹا، چینی، گھی اور سکون سب کچھ کھا گئے، پاکستان کا سب سے بڑا چوہا عمران خان کھا، کھا کر موٹا ہوگیا ہے، بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنے دیتے ہو خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے۔گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکا ؤمارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے والو گوجرانوالہ آکر دیکھو 24 گھنٹے میں جلسہ کیسے ہوتا ہے، اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، اب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام نوازشریف پر نہ لگا دینا۔ہم سرکاری وسائل کے بغیر لانگ مارچ کر رہے ہیں،24 گھنٹے میں گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا کسی وسائل کی ضرورت نہیں، ایک پریڈ گراؤنڈ میں زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا دس لاکھ لوگ آئیں گے، دس لاکھ تو کیا اس کے جلسے میں دس ہزار بندہ نہیں آیا، اس کا جلسہ ناکام ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جنہیں آج یہ لوٹے کہہ رہے ہیں ان سے 3 سال وضو کرتے رہے، 2018 میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے، سب سے بڑے چوہے آپ خود ہیں، قوم کا آٹا، چینی، گھی اور سکون بھی کھاگئے،

بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنے دیتے ہو، خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے، نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ 16 ضمنی الیکشن بھی ہارے، کیوں اقتدار سے چپکے ہوئے ہو،کونسا ٹرمپ کارڈ ہے، آپ کے پاس ایک ہی کارڈ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، آپ کا مستقبل پاکستان کی سیاست میں نہیں ہے، بھاشن دیتے ہیں طاقت ور اور کمزور کے لیے الگ، الگ قانون ہے، فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹ بولا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران کی بدتمیزی کا منہ

توڑ جواب ملے گا، تم دوسروں کو چوہا کہتے ہو، میں بتاتی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا کون ہے۔انہوں نے کہا کہ باتیں کرتے ہو عالمی سازش کی، کیا امریکہ نے تمہارے دو درجن بندے اڑا دئیے، نوا ز شریف نے ایک گیند سے تمہارے دو درجن بندے اڑادئیے، نواز شریف جس سے بھی ملتا ہے پاکستان کے لئے ملتا ہے، نواز شریف تمہاری طرح بھارت جا کر پاکستانی فوج کو برا بھلا نہیں کہتا۔انہوں نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، یہ ادارے بھی

نواز شریف کے ہیں، یہ ملک، یہ عوام بھی نواز شریف کے ہیں، پوری دنیا نے کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف آئیں گے، عوام کی قسمت بدلیں گے، نواز شریف کی طرف سے آپ کو کہتی ہوں، گوجرانوالا آئی لو یو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ سرکاری وسائل نہ سرکاری پیسہ نہ سرکاری ہیلی کاپٹر نہ سرکاری گاڑیاں نہ ڈی سی نہ کمشنر نہ اے سی مگر چوبیس گھنٹے میں گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا اسے نہ گاڑی نہ

ٹرین نہ پیسے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز نوازشریف نے جھوٹے الزامات پر قیدیں کاٹیں لیکن اسے عوام بار بار کیوں منتخب کرتے کیونکہ وہ پاکستان کا بیٹا ہے،ایبسلوٹلی ناٹ اس کو کہتے ہیں جب پانچ ارب ڈالر ٹھکرا کر نواز شریف نے چھ دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا تھا، جوبائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نیازی کو منہ نہیں لگاتا،نوازشریف وہ بلے باز ہے جب عمران خان نے فل ٹاس کروائی تو اسے چھکے مار کر آؤٹ کردیا اب منہ

لٹکا کر اسٹیڈیم سے باہر جا رہاہے،تم محلے کی ماسی کی طرح کبھی ادھر تو کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو، تم نوازشریف کو اداروں سے ڈراتے ہو،یہ ادارے،پنڈی،عوام اور ملک بھی نوازشریف کا ہے، کھسیانی بلی بن کر کہتے ہو اگر تمہارے پاس راز ہوتے تو دنیا کے سامنے نشر کرتے، جب زبان کھولی تو کرپشن کے پرندے کھل جائیں گے، ایل این جی،ایک سو بائیس ارب روپے کے سکینڈل، آٹا اور چینی کے سکینڈل سب کے سامنے ہیں،

بنی گالہ میں پیسے دئیے بغیر کسی افسر کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوتی، نیازی نے بارہ سو کروڑ روپے نوازشریف کے خلاف کرپشن تلاش کرنے میں خرچ کیا لیکن بدلے میں نوازشریف صادق اور امین نکلا، پہلے ارشد ملک کی جھوٹی گواہی دلوائی۔اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کیسا انوکھا صادق و امین ہے جو توشہ خانہ کیس کا حساب نہیں دیتا، عمران خان سند یافتہ چور ہے، گوجرانولا کی عدالت سزا سنا چکی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے

ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کاجلد خاتمہ ہوگا، ملک کو نواز شریف کی قیادت میں قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔عمران نیازی نے مزدوروں کو بے روزگار کردیا، عمران نیازی تمہیں جتنے جلسے کرنے ہیں کرلو، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔اس شخص نے نوجوانوں کے خواب چرائے ہیں، آج ماں باپ کے پاس بچوں کو دودھ پلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی خرید نہیں سکتا لیکن نوجوانوں

کے پیار نے مجھے خرید لیا، ہمارا قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، ہم خالی ہاتھ لوٹنے والے نہیں ہیں،قومی اسمبلی میں قرارداد پاس ہوگی گوجرانوالہ کے عوام نے ووٹ دے کر پاس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال تک نواز شریف اور شہباز شریف کی تلاشی لی، یہ کیسا انوکھا صادق اور امین ہے جو توشہ خانے کا حساب نہیں دیتا، فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوگیا کہ تم نے ٹی بوائے کے نام پر منی لانڈرنگ کی ہے،حمزہ شہباز نے کہا کہ انشااللہ

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا، نیازی تم نے جتنی لمبی تقریریں کرنی ہے کر لو لیکن عوام نے فیصلہ کیا ہے اب تم سے اقتدار چھین لیں گے،۔ انہوں نے کہا کہ اس نے نوازشریف شہبازشریف کی چار سال تلاشی لی جیلیں کٹوائیں لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، نیازی تم جتنی مرضی گیدڑ بھھکیاں لگاؤ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پاس ہوگی، آج عوام نے سڑکوں پر عدم اعتماد

کو ووٹ دے کر کامیاب کردیاہے، توشہ خانہ میں لاکھوں ڈالر کے تحفے وصول کئے،اب نیازی کی تلاشی عوام کی عدالت میں ہونے والی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں کچا چٹھا سامنے آ گیا،عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہے جسے عوام سزا سنا چکی ہے، عوام کی پونے دو گھنٹے جان کھائی چینی دوائی اور آٹا بھی کھایا ہے،اب عوام کی آنکھوں میں خون اتر آیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نیازی حکومت کا خاتمہ کریں گے اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کام کریں گے،اقتدار میں آکر قائد اعظم کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…