اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو مخاطب کیا اور کہا کہ الیکشن تو اگلے سال ہے لیکن دل کہتا ہے الیکشن کال کر ہی لو تاکہ پتہ چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے، اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
عمران خان کے خلاف سارے چور اکٹھے ہیں، ہم سیاست میں حرام کا پیسہ لگانے والوں کے خلاف کھڑے ہیں، اسد عمر نے کہا کہ فضل الرحمان جوبائیڈن کو دنیا کا لیڈ کہتے ہیں، شہباز شریف بوٹ پالش کرنے پر لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے، یہ سیاستدانوں کا کام ہے یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کے لئے جیتیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد امر بالمعروف جلسے کے آغاز سے قبل کی گئی تلاوت کا ترجمہ,اورتم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے۔یہی لوگ ہی جو کامیاب ہیں۔ ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور صاف احکام آنے کے بعد ایک دوسرے سے اختلاف کرنے لگے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن بڑا عذاب ہوگا۔جس دن بہت سے منہ سفید ہوں گے اور بہت سے سیاہ۔ تو جن لوگوں کے منہ سیاہ ہوں گے ان سے اللہ فرمائے گا کیا تم ایمان لا کر کافر ہو گئے تھے۔ سو اس کفر کے بدلے عذاب کے مزے چکھو۔ اور جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ اللہ کی رحمت کے باغوں میں ہوں گے او ران میں ہمیشہ رہیں گے۔