اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دو تین رہیں گے ، حکومت دھمکی دے گی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں ، ہم حدود میں ہیں آپ بھی حدود میں رہیں ،تمام اتحادیوں سے معاملات طے ہوچکے ہیں،
ایم کیو ایم نے نے وزرات کی کوئی پیشکش نہیں کی ،پی پی سے بلدیاتی بل میں معاملات چاہتی ہے جسے مان لیاگیا ہے،عمران خان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، وہ آخری سہارے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ،کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہمارے لوگ ہفتہ کو اسلام آباد پہنچیں گے اور دو تین دن رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت دھمکی دے گی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہم بھی حدود میں ہیں،آپ بھی حدود میں رہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ حلیفوں سے بات کی جائے ،(ق لیگ کی گفتگو (ن )لیگ سے ہورہی ہے وہ آپس میں معاملات طے کررہے ہیں ،تمام اتحادیوں سے معاملات طے ہوچکے ہیں،ایم کیو ایم نے نے وزرات کی کوئی پیشکش نہیں کی البتہ پی پی سے بلدیاتی بل میں معاملات چاہتی ہے جسے مان لیاگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، وہ آخری سہارے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ،کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جو چیزیں طے کرنی ہے وہ عدم اعتماد کے بعد ہوں گی، دھاندلی ہوئی مینڈیٹ چرایا گیا تھا اسلئے چاہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہو۔