جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لندن بیٹھ کر میاں صاحب نے عمران خان کا ایسا علاج کیا کہ پوری زندگی یاد رکھے گا، مریم نواز

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جا چکی ہے ہم تو صرف اسے خدا حافظ کہنے جارہے ہیں، جس کا اپنی پارٹی ساتھ چھوڑ گئی ہے اس کے اتحادی کیوں چپکے رہیں گے ، اتحادیوں نے بھی اگلے انتخابات میں ووٹ مانگنے جانا ہے ،عمران خان کے نام پر دھتکارا تو جا سکتا ہے انڈے او رٹماٹر تو پڑ سکتے ہیں لیکن ووٹ نہیں پڑ سکتے ،

فرح خان بنی گالہ کی فرنٹ مین ہے جس کے بہت جلد ثبوت عوام کے سامنے آئیں گے ، یہ سارے سکینڈلز کا باپ ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ لندن بیٹھ کر میاں صاحب نے عمران خان کا ایسا علاج کیا کہ پوری زندگی یاد رکھے گا۔مہنگائی مکائو مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کا جو رد عمل آیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اس نا اہل اور نا کام حکومت سے کس قدر تنگ ہیں ،حکومت کے خلاف اقدام اپوزیشن نے نہیں لیا بلکہ عوام نے لیاہے ،عمران خان کی اپنی جماعت کے لوگوں نے لیا ہے ،اس کی جو تاریخی ناکامی ہے اس کا بوجھ اب کوئی نہیں اٹھا سکتا،اپوزیشن تو لیٹ ہو گئی ہے عوام پہلے آگے چلے گئے ہیں ،عمران کی پارٹی پہلے آگے چلی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے اس کی کسی بات کا قوم کو یقین نہیں ہے ،یہ وہی پینتیس پنکچر والا ، ایک کروڑ نوکریاں والا، پچاس لاکھ گھراورنو دنوں میں کرپشن ختم کرنے والا شخص ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں ہے ،اس کی عزت اسی میں ہے کہ سامان باندھے اور چلتا بنے ، عمران خان کی حکومت تو جا چکی ہے ،عوام روزانہ اس کی چیخیں سن رہے ہیں، میں نے کہا تھااب تمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا ،ہم تو اسے خدا حافظ کہنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جوتباہی کی ہے جو بربادی کی ہے اس کو درست کرنے میںوقت لگے گا ۔

ا نہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف خدمت کا نام ہے ،مسلم لیگ (ن) خدمت کا نشان ہے ، مسلم لیگ (ن) کو جب بھی حکومت ملی اس نے ملک کوترقی کی راستے پر ڈالا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے اورغریب کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے جو سکینڈلز بن گئے ہوئے ہیں ان کا صرف منظر عام پر آنا باقی ہے بلکہ کئی آ چکے ہیں، ہم نے کوئی سکینڈلز نہیں بنانے ،اب صرف حساب

کتاب کا وقت باقی ہے ، عمران خان نہ میرے نہ شہباز شریف کے مجرم ہیں بلکہ وہ عوام کے مجرم ہیں او رعوام اس کا حساب لیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ فرح خان بنی گالہ کی فرنٹ مین ہے جس کے بہت جلد ثبوت عوام کے سامنے آئیں گے ، یہ سارے سکینڈلز کا باپ ہے ، کوئی بھی ترقی ، تبادلہ اس کو رشوت دئیے بغیر نہیں ہوتا تھا، جب کبھی کوئی پھنس جاتا تو فون براہ راست وزیراعظم ہائوس سے آتا ہے، اس سکینڈل کے سامنے تاریخ کے سارے

سکینڈلز مانند پڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ نواز شریف بہت جلد آنے والے ہیں ،عوام تو انہیں آوازیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کوئی بھی ذی شعور ،عقل رکھنے والا سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والا شخص عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو ، جس کا اپنی پارٹی ساتھ چھوڑ گئی ہے اس کے اتحادی کیوں چپکے رہیں گے ، اتحادیوں نے بھی اگلے انتخابات میں ووٹ مانگنے جانا ہے ، عمران خان کے نام پر دھتکارے تو جا سکتے

ہیں،انڈے اورٹماٹر تو پڑ سکتے ہیں لیکن ووٹ نہیں پڑیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی سازش ہے تو اس کا نام عمران خان ہے ،کرسی پر رہتے ہوئے اس کی اپنی پارٹی ناک کے نیچے سے بھاگ گئی ہے ،یہ کون سی سازش ہے ، یہ اتنی بڑی شخصیت نہیں کہ دنیا کو اس کے لئے سازش کرنا پڑے ، یہ خود ہی اپنے لئے کافی ہے ۔انہوں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ (ق) لیگ کو دینے کے حوالے سے کہا کہ جب فیصلہ ہوگا تو سامنے آ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی تو آ چکی ہے صرف اعلان باقی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…