اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں ،شہبازشریف کی عوام سے اپیل

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام سے مہنگائی مکائو مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مریم نوازاور حمزہ شہبازکے ساتھ نکلو

اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرو ،مہنگائی مکائومارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام جان لیں، ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھاگیا، وہ نہ نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام گھروں سے نکل کر جھوٹے حکمرانوں پر ثابت کردیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی سچ ہے، کرپشن ایک سچ ہے، نالائقی ایک سچ ہے، اس سچ کے لئے عوام گھروں سے نکلیں ۔ انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا، اب نئے جھوٹ بول رہا ہے، عوام اسے مسترد کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کو گمراہ کررہا ہے، اس کے جھوٹ کے خلاف عوام گھروں سے نکلیں ۔انہوں نے کہاکہ اپنی بھرپور شرکت سے عوام پیغام دیں کہ وہ مہنگائی اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی مکائومارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک آج جن سنگین مسائل، خطرات اور خدشات میں گھرا ہوا ہے ، ان سے نجات میں عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ کی اس فیصلہ کن گھڑی عوام کا فرض ہے کہ وہ جھوٹ، کرپشن اورمہنگائی کے ظلم پر حکومت کے خلاف نکلے ۔انہوں نے کہاکہ یاد رکھیں کہ کرپشن سے آپ اور آپ کے بچے غریب ہورہے ہیں، مہنگائی سے آپ کی زندگی اس حکومت نے حرام کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک اور عوام کی بربادی اس حکومت نے کی ہے، بھرپور شرکت کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہیں،انشااللہ، ہم سب مل کر اس ظالم، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کھاد چور حکومت سے پاکستان کو نجات دلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…