بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے مابین پھوٹ کی دراڑیں مزید واضح ہونا شروع ہو گئی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے مابین پھوٹ کی دراڑیں مزید واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں جس کا واضح ثبوت بلاول زرداری کی مالاکنڈ جلسے میں کی گئی تقریر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

بلاول زرداری نے شہباز شریف کو گیٹ نمبر چار سے نہ جانے اور کالا کوٹ نہ پہننے کا طعنہ دے ڈالا۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف عدم اعتماد سے بے نیاز نواز شریف کی ملک واپسی، شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کے خاتمے اور مستقبل قریب میں گرفتاریوں سے بچنے کی ڈیل کے چکروں میں ہیں۔ اس ڈیل کی بھنک پڑتے ہی بلاول زرداری نے شہباز شریف کی گوشمالی میں ایک لمحہ ضائع نہ کیا۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سپورٹ کی غیر موجودگی میں عدم اعتماد کی ہنڈیا چولہے چڑھتی نظر نہیں آ رہی۔ وزیراعظم عمران کی قیادت میں حکومت اتحادیوں کے ساتھ مضبوط کھڑی ہے۔ نہ صرف پاکستانی عوام، بلکہ مسلم دنیا کے تمام لیڈران بھی عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا عمران خان واحد لیڈر ہیں جو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…