بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سجل علی اور احد رضا کی علیحدگی کا سن کر مداح چل بسی‘ فین پیج کا دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی/یو این پی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں کا سن کر ایک خاتون مداح صدمے سے چل بسی۔یہ دعوی انسٹاگرام پر موجود سجل علی اور احد رضا میر کے فین پیج forever.sahad کی جانب سے کیا گیا ہے۔فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل اور احد کی مداح سارہ کا انتقال ہوگیا ہے،

یہ جوڑی اس کے جینے کی آخری امید اور خوشی کی وجہ تھی۔پوسٹ کے مطابق سارہ سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کا سن کر یہ صدمہ برداشت نہیں نہ کر سکی ، پوسٹ میں ایڈمن نے یہ بھی درج کیا کہ میں ہمیشہ اسی شرمندگی کے ساتھ جیتی رہوں گی کہ سارہ کا پیغام سجل اور احد کو نہیں پہنچا سکی تاہم پوسٹ میں اس پیغام کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔فین پیج نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی سجل اور احد کے انسٹاگرام اکائونٹس کو ٹیگ کرکے ان تک یہ پوسٹ پہنچائیں۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری دوست دنیا سے جاچکی ہے، میرے ہاتھ کپکپانے لگے جب اس کے اہل خانہ نے مجھے اس کی موت کی خبر دی۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سجل علی نے بذاتِ خود اپنے اکائونٹ سے اس فین پیج کو فولو کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر میں باقاعدہ طور پر طلاق ہوجانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر سُن کر ان کے مداح اور انٹر نیٹ صارفین رنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے لائیو شو میں چٹ چیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔اِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…