بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

طاقت کے نشے میں چور زمیندار کے بیٹے نے 15سالہ ملازمہ کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

سا ہیوال(آن لائن/این این آئی) نواحی چک 188۔نو ایل میں زمیندار پیر ریاض حسین شاہ کے بیٹے دلبر شاہ نے 15سالہ ملازمہ سویرا کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی سویرا جاں بحق۔واقعات کے مطابق چک189۔نا ئن ایل کے محمد جہانگیر کی بیٹی سویرا عرصہ12سال سے ریاض حسین شاہ کے

گھر ملازمہ تھی جب وہ اپنی بہن کی شادی پر پندرہ یوم قبل اپنے چک آئی تو سویرا نے اپنی ماں خورشید بی بی کو بتایا کہ ریاض حسین شاہ کا بیٹا دلبر شاہ اسے تنگ کرنا اور کام نہ کر نے کے بہانے تشدد کا شنانہ بناتا ہے اسلئے اب وہ مزید نوکری نہیں کرنا چا ہتی ۔جس پر ریاض حسین شاہ کی بیوی کے کہنے پر سویرا کی ماں نے سو یرا کو ریاض حسین شاہ کے گھر بھیج دیا تو دلبر شاہ نے اسکی شکایت کا برا منایا اور مٹی کا تیل چھڑک کرسویرا کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی ۔جسے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال اوربعد میں ملتان ریفر کر دیا مگر سویرا دم توڑ گئی۔پولیس ہڑ پہ نے مقتولہ کے باپ محمد جہانگیر کی مد عیت میں مقدمہ 302 ت پ زمیندار کے بیٹے دلبر شاہ کے خلاف درج کر لیا ہے مگر ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ۔دوسری جانب ساندہ کے علاقہ میںگھر کے کام کاج نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو کے منہ پر گرم دودھ پھینک دیا ۔بتایاگیاہے کہ ساندہ کے علاقہ میں گھر کے کام کاج نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو کے منہ پر گرم دودھ پھینک دیا ۔متاثرہ لڑکی کے والد مقبول احمد نے تھانہ ساندہ میں اپنے خوشدامن اور داماد سمیت دیگر کے خلاف درخواست دے دی ۔ درخواست میں کہاگیا کہ بیٹی کی ساس،شوہر،شوہر کے بھائی اور بھابھی نے بیٹی کے چہرے پر گرم دودھ پھینکااورتشدد کیا۔گھریلو کام نہ کرنے کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔￿ایس پی اقبال ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ڈی پی او گلشن راوی کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…